نوشکی خفیہ ادارہ اور کیمپ پر حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

 


نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر  حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں یہ بیان  بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری کرتے ہوئے کہاہے ۔ 

انھوں  نے کہاہے کہ 3 مئی کو شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے۔ 

پہلے حملے میں کلی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بموں سے نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے سول ہسپتال کے قریب واقع ایف سی کیمپ کے گیٹ سے منسلک چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post