تمپ: رودبُن حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، رودبُن میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی اور ٹاور میں نصب کیمروں کو نشانہ بنایا ہے۔

انھوں  نے کہاہےکہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے رودبُن میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی اور قریب میں قائم ٹاور میں نصب کیئے گئے سروائیلنس کیمروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایاہے۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی اور سروائیلنس کیمرے تباہ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہےکہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرنگ و گولاباری کی ہے، جس سے دو معصوم رہگیر زخمی ہوئِے ہیں۔عام آبادی اور لوگوں کو نشانہ بنانا دشمن کی شکست کو فاش کرتی ہے۔

آخر میں کہاہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post