مشرقی بلوچستان فائرنگ و دیگر حادثات میں 4 افراد ھلاک ایک لاپتہ ۔ مشکے دکان جل گیا

 


بلوچستان کے ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے علاقے واجہ باغ پولیس ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امجد علی ولد علی بخش سکنہ کونرو تحصیل مشکے نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکاہے کہ انھیں کیوں قتل کیاگیا ۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

ادھر بلوچستان کے دارلخلافہ شال کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  لیاقت علی ولد عبدالمالک قوم قلندرانی نامی شخص ساکن کشمیر آباد ھلاک ہو گیا۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی تحصیل پسنی میں کشتی ڈوبنے سے ایک شخص  ھلاک  دوسرا بھائی لاپتہ ہوگیا۔ 

کلمت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک ماہیگیری اسپیڈ بوٹ کلمت کے سمندر میں دوران شکار ڈوب گئی، جس میں سوار مکیش ولد ولیداد ہلاک ہوگیااور اسکا بھائی بدل تاحال لاپتہ ہے ۔ جبکہ امیر بخش ولد پیر بخش نامی شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ 

ڈیرہ مراد جمالی ، مرکزی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ھلاک ہوگیا ۔

ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقے پروار کی دوکان میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح مشکے کے علاقے پروار بازار میں اکبر ولد نیاز محمد کے شاپنگ سنٹر میں اچانک آگ لگ جانے سے دوکان میں لاکھوں روپے مالیت کے سامان جل کر مکمل طور پر راکھ ہو گیا۔

بتایا جارہاہے کہ  آگ لگنے کی وجہ دوکان میں موجود پٹرول تھا جو موٹر سائیکل کی کرنٹ سے بھڑک اٹھا۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post