نصیر آباد رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن پاکستان اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ گیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
انھیں مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شال سے جھل مگسی جارہے تھے ۔
ادھر ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ چھتر کے گوٹھ محمد صدیق مغیری میں ملزم نے اپنی بیوی ریشماں اور اسکے آشنا عاشق علی کو غیرت کے نام ہر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ۔
دریں اثناء پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے عامر نامی شخص زخمی ہوا جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، اس سلسلے میں پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔