کیچ اعتکاف میں بیٹھا شخص لاپتہ،فائرنگ ، سوراب میں چیئرمین قتل ،خاران پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ دو افراد زخمی

 


کیچ تمپ سے پاکستانی فورسز نے اعتکاف میں بیٹھے شخص کو جبری لاپتہ کردیا، اطلاع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقے کوہاڑ میں فورسز نے جامع مسجد کو گھیرے میں لیکر اعتکاف میں بیٹھے انیس ولد سبزل نامی شخص کو غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا۔

علاوہ ازیں کیچ تمپ دازن سے اطلاع ہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے نے علاقے کیلے آنے جانے والے راستے بند کرنے کے علاوہ دوراہی کے مقام پر  روڈ بند کرکے سول آبادی پر فائرنگ کی ہے ۔   

 ادھر سوراب میں فائرنگ سے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلام میروانی قتل تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے شاہراہ نوری نصیر خان چوک کے قریب  نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے  وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلام میروانی کو قتل کرکے فرار ہوگئے ۔ تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں خاران گواش لیویز چیک پوسٹ کے قریب قیمتی پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ، دو افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق خاران میں آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے خاران گواش میں بھٹ لیویز چیک پوسٹ کے قریب نام نہاد سی پیک روٹ پر قیمتی پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کردیا ۔ جس میں محمد انور اور دوسرا نامعلوم الاسم شخص زخمی ہوگئے ۔  


واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑیاں استحصالی منصوبے کے تحت چاغی سے  کرومائیٹ لیکر کراچی جارہے تھے۔

آخری اطلاع تک مذکورہ حملے کی ذمہداری کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post