نوشکی مسلح افراد ہاتھوں اغوا ہونے والے سرکاری کارندوں سمیت 11 افراد کی نعشیں برآمد

 


نوشکی گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے شال تفتان شاہراہ کو سلطان چڑھائی نوشکی  کے مقام پر  بند کرکے آنے جانے والے گاڑیوں میں سوار پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں سے منسلک  9 اہلکاروں  کی شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انھیں اغوا کرکے لے گئے ۔ اس دوران فائرنگ میں ایک شخص موقع پر ھلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 

تازہ ترین اطلاعات ہیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9  مسافروں  کے بھیس میں پاکستانی  اہلکاروں  سمیت 11 افراد کی نعشیں برآمد  ہوئے ہیں  تمام نعشیں ہسپتال پہنچادی گئی ہیں ۔ 

 آخری اطلاع تک ابتک مذکورہ ھلاکتوں کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں ۔ 

آپ کو علم ہے گذشتہ سال بلوچ مسلح تنظیموں  نے تربت میں دسیوں پاکستانی فوجی اہلکار اور خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں کو ھلاک کردیا تھا جو مزدور کی بھیس میں بلوچ آزادی پسندوں سمیت عام شہریوں  کے خلاف خفیہ  سے مل کر کام کرتے تھے۔

بعد ازاں باقاعدہ فوجی ہیلی کاپٹروں میں ان کی نعشیں پنجاب بھجوا دیئے گئے تھے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post