بولان ،کیچ ، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ و بولان میں قابض دشمن فورسز، کنسٹرکشن کمپنی اور موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
سرمچاروں نے ہفتے کی صبح آٹھ بجے کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں پاکستانی فورسز کے پیکٹ سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔
ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے بولان میں مین شاہراہ پر قائم سراج آباد کیمپ اور چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
انھوں نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے بولان پنجرہ پل پر قائم ٹیلی نار موبائل کمپنی کے ٹاور پر فائرنگ کرکے مشینری کو آگ لگا کر تباہ کیا۔
بولان کے تیسرے حملے میں سرمچاروں نے پنجرہ پل پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی اور لیویز پر حملہ کیا اور کمپنی کے مشینریز کو نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف مذکورہ چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور کنسٹرکشن کمپنی اور علاقائی ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ قابض فوج کے ساتھ ملکر دشمن کے منصوبے سے دور رہیں وگرنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔
ہم لیویز کو بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستانی کنسٹرکشن کمپینیز کو سیکیورٹی دینے سے گریز کریں۔
بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز اور اس کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہونگے۔