گوادر پاکستانی فورسز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی



گودار: دشت اور گوادر کے درمیانی علاقہ  دڑامب کے

 پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرکے متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی کردیئے ۔ 

ذرائع کے مطابق مذکورہ  پہاڑی سلسلے میں فورسز کو اس وقت گھات لگائے مسلح افراد نے نشانا بنایا جب بم کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب جارہے تھے۔

دوسری جانب قابض حکام نے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جس میں ہلاک اہلکار بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔


میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی کاروائی میں پاکستانی فورسز کے درجنوں اہلکار ھلاک ہوں اس وقت ایک دو اہلکاروں کی ھلاکت کی  تصدیق کی جاتی ہے جس کا مطلب  بڑی تعداد میں ھلاکتیں ہوئی ہیں۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post