شمالی وزیرستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، کرنل ،کیپٹن سمیت متعدد اہلکار ھلاک فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری

 


میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں کرنل اور کیپٹن سمیت متعدد اہلکار ھلاک اور ہیڈ کوارٹر  منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ـ

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے " خدئی " میں واقع سیکیورٹی فورسز کے 242 ونگ کے ہیڈکوارٹر سے پہلے ایک بارود بھرا ٹرک ٹکرادیا گیا ہے جس سے ہیڈکوارٹر کا بڑا حصہ منہدم ہوا، اور پھر دیگر حملہ آور  کیمپ کے اندر گھس گئے ہیں  ـ 

اب تک کی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد سمیت 18 جوان ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں، جھڑپ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے جبکہ باقی کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔

تحصیل میرعلی میں موجود ایک مقامی شخص نے  بتایا ہےکہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہیڈکواٹر کی طرف پاکستانی فوج کی جانب سے بڑی نقل و حرکت جاری ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جھڑپ کافی شدید ہے ـ

سیکیورٹی ذرائع نے خودکش حملے کو ناکام بنانے کی خبر دی ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق فوجی ہیڈکوارٹر حملہ آورں کے قبضے میں ہے جن کا باہر موجود سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ـ

حملے کی ذمہ داری شمالی وزیرستان میں سرگرم حافط گل بہادر گروپ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں قبول کی ہے ـ

Post a Comment

Previous Post Next Post