گوادر: 8 فدائین کی میتیں حوالے نہیں کیے جارہے ہیں - لواحقین

 


 گوادر میں گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے مجید برگیڈ  کی فدائین کی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے میٹنگ پر حملہ کرکے 25 اہلکاروں کو ھلاک کرنے والے آٹھوں فدائین کی نعشیں دفنانے کے لیے اپنے علاقوں میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق گوادر میں دو دوز قبل جی پی اے کمپلیکس پر حملے میں مارے جانے والے 8 افراد کی میتیں آج صبح سے سول ہسپتال گوادر میں لائی گئی ہیں ، جن کے لواحقین میں شامل روزہ دار خواتین اور بزرگ صبح سے ہسپتال میں موجود ہیں مگر نعشیں ان کے حوالے نہیں کیے  جار ہے ہیں۔ 

لواحقین  کا کہنا ہے کہ صبح عدالت نے نعشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا اور تمام نعشیں سول ہسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں ، جن کے لیے ایمبولینسز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے  لیکن صبح سے کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکار  مختلف روڈے اٹکا کر نعشیں حوالہ کرکے  علاقوں میں دفنانے کے لیے لے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post