دکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 27 مارچ کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں کو دکی میں ناصر کول کمپنی کے مقام پر ریاستی حمایت یافتہ مسلح کارندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، اس پر سرمچاروں نے موقع پر پہنچ کر مسلح کارندوں کا گھیراؤ کیا۔ دوطرفہ جھڑپ کے دوران ریاستی حمایت یافتہ کارندوں کی کمک کیلئے جب قابض ایف سی موقع پر پہنچی تو سرمچاروں نے انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
حملے کے نتیجے میں قابض ایف سی کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم متعلقہ علاقوں کے عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح کارندوں سے کسی قسم کا تعلق رکھنے سے گریز کریں اور ان سے حد درجہ دوری اختیار کریں۔ اگر کوئی شخص دانستہ طور پر پاکستانی اداروں کے بنائے مسلح گروہوں یا ڈیتھ سکواڈ سے قربت میں پایا گیا، ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔