تربت: پاکستانی فوج کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

 


بلوچستان کے شہر تربت  ملائی بازار میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات واجد ولد صوالی  نامی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان تربت یونیورسٹی کے طالب علم ہے جنہیں رات گئے فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

واقعہ کے خلاف آج تربت میں خواتین کی بڑی تعداد نے شھید فدا چوک پر احتجاجاً مین روڈ کو بلاک کردیا۔اور مطالبہ کیا کہ انھیں بازیاب کیاجائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post