مچھ ،نال ، تربت میں فورسز علاوہ انتخابی امیدواروں کے گھروں پر بم حملے

 


بلوچستان کے علاقے مچھ میں پاکستانی کی گاڑی کونامعلوم افراد نے بم حملےمیں  نشانہ بنایا ۔ 

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو مچھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نےفورسز کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔

فورسز حکام نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب  ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما ابوالحسن اور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن تربت نثار احمد کی رہائش گاہوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکے جو پھٹ نہ سکے۔

دریں اثناء نال  گریشگ گوراست میں نامعلوم افراد نے رات گئے پاکستانی انتخابات میں حصہ لینے امیدوار کے بم حملہ کردیا ۔تاہم کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post