بولان نامعلوم افراد نے پائپ لائن تباہ کردیا، جلد گیس بحال کردی جائیگی، ایس ایس جی سی

 


مچھ کے قریب گیس لائن کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا گیا- تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مچھ میں گیس پائپ لائن مچھ پل ندی کے مقام پر بارودی مواد دھماکہ سے تباہ ہوا جس کے بعد گیس لائن میں آگ بھڑک ُاٹھی، آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم مرکزی گیس لائن کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے-

مچھ انتظامیہ کے مطابق تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام آج شروع کیا جاے گا۔ گیس بحالی میں چار سے پانچ روزلگ سکتی ہے۔ 

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بولان ندی کے قریب نامعلوم افراد کے ہاتھوں متاثر ہونے والی 6 انچ قطر گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

 ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ٹکنیکل ٹیمیں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مچ کے قریب بولان ندی پہنچ گئی ہیں کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے مچ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post