قلعہ عبداللہ، نصیر آباد فائرنگ 2 افراد قتل ،حب روڈ حادثہ میں ایک شخص ھلاک ایک زخمی



قلعہ عبداللہ ،نصیرآباد، فائرنگ اور حب  ٹریفک حادثے میں 3 افراد ھلاک 2 زخمی  ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ  حبیب زئی کے قریب برساتی نالے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے مقامی شخص ھلاک ہوگیا ۔  بتایا جارہاہے کہ مقامی شخص مزدوری کےلئے گھر سے نکلا تھا جسے مسلح  ڈاکووں نے ھلاک کردیا ۔ 


 علاوہ ازیں ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود نزد گوٹھ عنایت اللہ عمرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسمی عبد الغفار موقع پر ھلاک جبکہ منظور نامی  شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی اور نعش کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ، وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

دریں اثناء حب میں گزشتہ روز  بھوانی اسٹاپ پر  سوزوکی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 35 سالہ ظفر شاہ ولد بو علی شاہ نامی  ایک شخص ھلاک جبکہ 30 سالہ حسنین شاہ مراد نامی شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post