بلوچستان ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز سرور ولد محمد جمعہ رودینی سکنہ اورناچ سورگر اور شیر جان ولد عظیم سکنہ اورناچ کھن نامی نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا مذکورہ افراد گذشتہ روز خضدار سے پاکستانی فوج نے حراست میں لیا ہے جسکے بعد سے لاپتہ ہیں۔
علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ کے قریب پہاڑوں سے 6 افراد کی نعشیں برآمد ،تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب پہاڑی علاقے سے 6 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ملنے والی نعشوں میں شے پانچ کی شناخت عاصم خان ولد حاجی نور محمد راحتزئی سکنہ مسلم باغ، باز خان ولد عبدالسلام کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ، رمضان ولد بختیار سکنہ موسیٰ خیل، کنئی، عبدالستار ولد ملنگ شبوزئی سکنہ قلعہ سیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
قلعہ سیف اللہ و گردنواح سالوں سے قبائلی ربخش اور دشمنیوں کے گھیرے میں رہا ہے جہاں اس سے قبل بھی درجنوں واقعات میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔ قلعہ سیف اللہ انتظامیہ کے مطابق حالیہ واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال گشیدگی کے جانب بھڑ رہے ہیں-