خضدار کے علاقے گریشہ میں یونس نامی 50 سالہ شخص نے 14 سالہ سمرینا نامی لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کردیا۔ اس جبری شادی کے خلاف ثمرینہ کے اہل خانہ نے نال میں ڈی اے سی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ۔
آخری اطلاع تک عوامی مزاحمت نے پولیس کو آخر کار ایف آئی آر درج کرنے پر مجبور کر دیا۔اور نال خضدار ، پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے عمل نہیں کیا تو ہم اپنا آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے، ہم گریشہ اور نال کے غیرت مند عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔