جنگی قیدیوں کو لے آنے والا روسی طیارہ حادثے کا شکار



ماسکو: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے جنگی قیدیوں کو لانے والا فوجی طیارہ علاقہ بلگورود میں گر کر تباہ ہو گیا ۔


 روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں دن تقریبا گیارہ بجے کے قریب گرکر تباہ ہونے والے الیوشن 76 طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں کے ساتھ عملے کے 6 افراد بھی سوار تھے ۔

دوسری جانب روسی پارلیمان کے رکن اور سابق فوجی جنرل آندرے کرتاپلوو نے دعوی کیا ہے کہ فوجی طیارے کو یوکرین کیجانب سے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post