خضدار میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع، عوامی حلقوں نے بدنیتی پر مبنی بیان کی مذمت کی ہے

 


خضدار میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع، تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈی آر او خضدارکے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد پاکستان  اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو الیکشن کمپئین چلانے پر محتاط رہنے کو مطلع کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ غیر ضروری جگہوں پر کمیپئین چلانے سے گریز کریں۔ اور علاقہ میں خاتون خودکش بمبار کی موجودگی اطلاعات ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے محتاط رہیں اور اپنےانتخابی سرگرمیوں کومحدود رکھیں۔

خضدار سیاسی  سماجی انسان دوست حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیان بدنیتی پر مبنی ہے خفیہ ادارے بلوچ چادر چاردیواری کو پائمال کرنے کیلے راہ ہموار کر رہے ہیں تاکہ بلوچ ننگ ناموس پر حملہ کرکے انھیں ہراساں کرکے ان کے عزت سے کھلواڑ کر سکیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ جب انھیں اس طرح  مصدقہ اطلاع ملتے ہیں تو بیان جاری کرکے پروپیگنڈہ کرنے سے پہلے انھیں کیوں گرفتار نہیں کیاجاتا  لہذا یہ ایسے ہتھکنڈے  ہیں کہ وہ جبری گمشدگیوں کیلے راستہ تلاش کر رہے ہیں کیوں کہ بلوچ عوام نے حالیہ ریلیوں اور اسلام آباد دھرنے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے کالے کرتوت عالمی دنیا ں سامنے پہنچانے میں کامیاب  ہوگئے ہین ۔

انھوں نے کہاہے کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی  کا کالا چہرہ کوئٹہ میں بے نقاب کیاگیا ہے جہاں اہلکار لوگوں کے اغوا ،اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جنھیں حراست میں لیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post