بلوچستان کےمختلف اضلاع سمیت کراچی سے بی وائی سی قافلے شال میں بلوچ نسل کشی کیخلاف منعقدہ جلسے میں شرکت کیلے روانگیوں کا اعلان کردیا

 بلوچستان کے مختلف اضلاع سمیت کراچی سے بی وائی سی قافلے شال میں بلوچ نسل کشی کیخلاف  منعقدہ جلسے میں


شرکت کیلے روانگی کا اعلان کردیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 27 جنوری 2024 کو بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف اور لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات کے حق میں شال (کوئٹہ) میں جسلہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جہاں مختلف جلوسوں کی شکل میں ہر علاقے سے لوگ 27 جنوری کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس جلسے سے اسلام آباد گئے لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر رہنماء خطاب کرینگے اور بلوچستان میں پیدا ہونے والے تحریک پر بات کرینگے۔ 



بی وائی سی ترجمان نے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں کوہ سلیمان کے غیور بلوچ  رکنی  سے شال کیلئے نکلنے والے قافلوں کا حصہ بن کر شال جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔ اپنی زاتی گاڑیوں میں آنے والے افراد سمیت وہ لوگ جنہیں سفری سہولیات نہیں وہ خود کو صبح 11 بجے رکنی مین بازار تک پہنچائیں۔ 



انھوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تونسہ، ڈی جی خان، سخی سرور، بارکھان اور ارد گرد کے تمام لوگوں سے اپنی زاتی گاڑیوں میں قافلے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ ذاتی سواری کی غیر موجودگی میں تونسہ، ڈی جی خان، سخی سرور، بارکھان اور ارد و گرد کے غیور بلوچ قافلے میں شامل ہونے کیلئے صبح 11 بجے خود کو رکنی کی مین بازار تک پہنچائیں۔ قافلے بذریعہ کوہلو شال جلسہ کیلئے روانہ ہونگی۔ کوہ سلیمان کے غیور بلوچ جلسے میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں۔


بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جانب سے 27 تاریخ کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کا پی ٹی ایم نے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک بڑے جلوس کے شکل میں اپنے بلوچ بھاٸیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے میں شرکت کرنے کا


اعلان کیا ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی رخشان کے اعلامیہ مطابق 

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ شال (کوئٹہ) پہنچ چکی ہے  27 جنوری کو شال میں عظیم الشاں جلسہ ہوگا۔ اس سلسلے میں چاغی بھر کے غیور بلوچ دالبندین سے نکلنے والے قافلے  میں شامل ہوکر شال جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ اس قافلے میں شامل ہونے کیلئے کل 4 بجے مجید اڈہ بائی پاس دالبندین پہنچ جائیں۔ جن کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں بائی پاس پہنچ جائیں اور جن کے پاس گاڑیاں نہیں انہیں ٹرانسپوڑٹیش کی سہولت دی جائیگی۔ 

اس سلسلے میں تفتان۔ نوکنڈی، یکمچ، و دیگر آس پاس علاقے کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقررہ 4 بجے مجید اڈہ بائی پاس دالبندین پہنچ جائیں اور دالبندین سے آگے علاقے والے قافلہ میں شامل ہونے کیلئے مین شاہراہ پر قافلہ کا انتظار کریں ۔



جھلاوان  بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے ، کل 26 جنوری 8 بجے ڈویژنل پبلک اسکول بالمقابل سول کالونی خضدار سے قافلہ روانا ہوگا ، بلوچ نسل  کشی کیخلاف اپنے شرکت کو بناکر اپنے پیاروں سمیت لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلے آواز بنیں ۔ 


کیچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 27 جنوری 2024 کو بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف اور لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات کے حق میں شال (کوئٹہ) میں جسلہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جہاں مختلف جلوسوں کی شکل میں ہر علاقے سے لوگ 27 جنوری کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس جلسے سے اسلام آباد گئے لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر رہنماء خطاب کرینگے اور بلوچستان میں پیدا ہونے والے تحریک پر بات کرینگے۔ 



اس سلسلے میں کیچ بھر کے غیور بلوچ تربت سے شال کیلئے نکلنے والے قافلوں کا حصہ بن کر شال جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔ اپنی زاتی گاڑیوں میں آنے والے افراد سمیت وہ لوگ جنہیں سفری سہولیات نہیں وہ غلام نبی پمپ سلالہ بازار تربت میں خود کو صبح 9 بجے پہنچائیں جہاں سے تربت سے قافلہ شال کی جانب روانہ ہوگی۔

اس سلسلے میں مند، تمپ، دشت، بلیدہ سمیت ارد گرد کے تمام لوگوں سے اپنی زاتی گاڑیوں میں قافلے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ ذاتی سواری کی غیر موجودگی میں خود کو غلام نبی پمپ سلالہ بازار پہنچائیں۔ شاپک، ہیرونک، ہوشاب اور بالگتر و پنجگور سے لوگ مین شاہراہ پر قافلے کا انتظار کریں جہاں سے قافلہ گزرے گا۔

حب اور کراچی  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمانوں نے مظلوم عوام سے اپیل کی ہے کہ کل کراچی سے شال کے لئے قافلہ نکل رہا ہے جو 11 بجے حب بھوانی پہنچے گی حب اور کراچی کے شہری اس قافلے میں شریک ہوکر شال کے بلوچ قومی جلسے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post