پاکستانی فوررسز ہاتھوں دو سندھی سیاسی کارکن جبراً لاپتہ

 


 سندھ سے پاکستانی فورسز نے 2سندھی قوم پرست کارکنوں کوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ۔ لاپتہ کیے جانے والے کارکنوں کی شناخت امیر جمالی اورارشاد نوحانی کے ناموں سے ہوا ہے ۔

سندھ میں سرگرم لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے سربراہ سورٹھ لوہارنے فورسز ہاتھوں دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہو ئے آج احتجاج کی کال دیدی ہے ۔

اس سلسلے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے ہینڈل سے تنظیم کے سربراہ سورٹھ لوہارنے اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ دادو سے سندھ سبھا کارکن امیر جمالی اور سیہون سے قومی کارکن ارشاد نوحانی پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں اٹھاکر جبری لاپتا کیئے گئے ہیں۔ جن کی آزادی کے لیئے آج سے احتجاج کریں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post