بلوچ خواتین کے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ پھینکنا باعث تشویش ہے، ایچ آر سی پی

 


اسلام آباد ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ HRCP جبری گمشدگیوں کیخلاف خواتین کی قیادت میں جاری بلوچ کیمپ کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے، جنہیں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ حکومتی حکام کی جانب سے برطرفی کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا ہےکہ ہمیں کیمپ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں پر بھی گہری تشویش ہے۔ یہ نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کی خلاف ورزی ہے کہ کیمپ کو بلا روک ٹوک رکھا جائے، بلکہ مظاہرین کے پرامن طریقے سے جمع ہونے کے حق کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کے مطالبات کی صداقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتااور اس پر عمل کیا جانا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں نہ کہ بے جا طاقت کے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post