اسلام آباد سے بلوچستان کاروان کے شال پہنچنے پر استقبال کیاجائے گا ۔ بی وائی سی

 

کوئٹہ  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ دو ماہ سے بلوچ نسلی کشی کیخلاف جاری دھرنا مارچ ،  بلوچستان کا کاروان کل25جنوری بروز جمعرات  صبح 11بچے ہزار گنجی سریاب پہنچے گی، جہاں اس  قافلے کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔  ہزار گنجی سے لیکر پورے سریاب روڈ پر جگہ جگہ اس قافلے کا استقبال کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے اس قافلے کا اجتماع


ہوگا۔

ترجمان نے شال کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ  !آپ کل صبح 11 بجے ہزار گنجی سے لیکر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے تک جہاں جہاں پہنچ سکتے ہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ پہنچ کر  اس عظیم کاروان کا استقبال کرکے اپنا حصہ ڈالیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post