تربت میں پولیس ناکے پر بم حملہ اور فائرنگ، اہلکار زخمی،منگچر ٹرالروں پر حملہ ڈرائیور زخمی

 

کیچ تربت جوسک تربت میں پولیس ناکہ پر دستی بم حملہ اور فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے جوسک میں پولیس ناکے پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جبکہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی ۔  واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار


ہوگئے۔

 علاوہ ازیں منگچر میں دو ٹرالروں پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کےمطابق منگچر میں بدھ کے روز مرکزی شاہراہ پر سورو منگچر کے مقام پر شال سے کراچی کی جانب جانے والے دو ٹریلرز YKY724 اور TTD069 پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کردیے فائرنگ کی زد میں آکر ایک ڈرائیور لیاقت علی ولد محمد حنیف قوم محمدحسنی سکنہ میاں غنڈی شال زخمی ہوگیا۔  جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post