اسلام آباد سنی رہنماء قاتلانہ حملے میں ھلاک



اسلام آباد ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد انھیں  زخمی حالت میں اسپتال منتقل  کردیا گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے غوری ٹاؤن میں مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی، دو افراد فائرنگ کی زد میں آئے۔

مسعود الرحمن عثمانی کے ڈرائیور پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post