ماشکیل: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ڈاکٹر حاجی محمد انیس اغوا

 


بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل سے ڈاکٹر حاجی محمد انیس کو نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کے زور پر اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل سے ڈاکٹر حاجی محمد انیس نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے انکے میڈیکل سے آج صبح 11 بجے کے قریب  بندوق کے زور پر اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد انیس کو ماشکیل میں سرگرم نصروئی گروپ کے بندوں نے اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

اغواہ کرنے کے بعد ڈاکٹر حاجی محمد انیس کا اب تک کوئی اتا پتا نہیں ہے ۔ 

علاقائی زرائع کے مطابق اغواہ کاروں نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر محمد انیس کو اغواہ کیا  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post