تہران پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مفربی بلوچستان میں خواتین و بچوں کو نشانہ بنایا ہے ایران ۔ بی بی سی فارسی کے مطابق خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق ایران کے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی سیکورٹی گورنر نے بتایا کہ سراوان میں ہونے والے دھماکوں میں 3 خواتین اور 4 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے آج صبح اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایران کیلئے جوابی کارروائی کا نام ’آپریشن مرگ برسرمچار‘ بتایا گیا۔ دفتر خارجہ نے حملے کی حتمی نوعیت نہ بتاتے ہوئے کہا کہ مغربی بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر متعدد فوجی حملے کیے گئے ہیں اور کارروائی کے دوران متعدد بلوچ علیحدگی ہلاک ہوئے ہیں۔ دیگر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سراوان کے شہر ی علاقے میں میزائلوں اور ڈرونز سے سولین گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

