اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر بلوچ آباد محلہ ڈیری فارم ایریا میں الیکشن کی مناسبت سے ایک کارنر
میٹنگ کے دوران پر بم حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور ریاستی آلہ کار شعیب نوشیروانی کے کارنر میٹنگ پر ہوا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ میٹنگ کے قریب پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ رات کے وقت شعیب نوشیروانی کی بلوچ آباد محلہ میں ایک کارنر میٹنگ میں آمد کے موقع پر زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج خاران میں پاکستانی سینٹ کے چئیرمین اور پاکستانی فوج کے دلال صادق سنجرانی بھی ایک روزہ دورے پر خاران میں موجود ہے۔ صادق سنجرانی بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کا ایک انتہائی اہم دلال ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کی آمد پر خاران میں انتہائی سخت سکیورٹی کے باوجود شعیب نوشیروانی کے کارنر میٹنگ پر دھماکہ ہوا ہے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ یاد رہے کہ خاران میں گزشتہ چند دنوں سے بلوچ قومی فوج بی ایل اے الیکشن کی سرگرمیوں کو پے در پے نشانہ بناتی آرہی ہے۔