قلات : پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ

 


 قلات میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر بم حملہ۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے  مزید تفتیش لیویز کررہی ہے۔

اس سے قبل مستونگ میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ کیاگیا  جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

آخری اطلاع تک  دونوں بم حملوں کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔ 

مگر تمام آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو وارننگ دی ہے کہ  عوام پاکستانی نام نہاد الیکشن مہم کا حصہ نہیں  بنیں نہی انکے دفتروں کے قریب جائیں کیوں کہ وہ انکے نشانے پر ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post