ایران،کرمان میں جنرل سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 70 افراد ھلاک



ایران کے شہر کرمان میں دو دھماکوں سے 70 سے زائد افراد ھلاک ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے نزدیک ہوئے۔ برسی کے موقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے

گورنر کرمان کے مطابق دھماکے تخریب کاری کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے ہیں ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ھلاک کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post