کوئٹہ منگل کے روز بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کےخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے قائم دنیا کی طویل ترین اور پرامن بھوک ہڑتالی کیمپ کو شال پریس کلب کےسامنے 5313 دن مکمل ہوگئے ، منگل کے روز بھی مختلف مکاتب فکر کے لوگ احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیاجائےجن پر الزام ہےانہیں عدالت میں پیش کیاجائےاور جبری گمشدگی کےمسئلےکوملکی قوانین کےتحت حل کیاجائے۔