پاکستانی فورسز کیخلاف ٹرانسپورٹرز سرپااحتجاج ، اہم شاہراہیں بلاک



بلوچستان کے ضلع  مستونگ میں  پاکستانی فورسز کی جانب سے سامان سے لدے 25 گاڑیاں تحویل میں لیے جانے کیخلاف ٹرانسپورٹرز  سراپا احتجاج بن گئے  اہم شاہراہیں بلاک کردیں۔ 

 ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹروں نے شال کراچی، شال تفتان  شاہراہوں کو لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر جبکہ شال  سبی شاہراہ کو تیرا میل کے مقام پر  بلاک کردیا۔ 

شاہراہوں کی بندش سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافر متبادل کچے راستوں سے جانے پر مجبور ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ شاہراہ گزشتہ رات بھی 5 گھنٹے بل کیاگیاتھا ۔

بتایا جارہاہے کہ ایف سی 115ونگ اور کسٹم کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دشت تیرا میل بٹہ ایریا میں مال بردار 25 گاڑیوں کو تحویل میں لیا تھا جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔اور ٹرانسپورٹرز گاڑیاں و سامان واپس کرنے کامطالبہ کررہےہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post