فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ھلاک 7 زخمی،روڈ حادثہ 2 زخمی



 بارکھان میں2گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد موقع پر 4زخمی ہو گئے ۔لیویز کے مطابق اتوار کو بار کھان کے علا قے کالی پڑھ کے مقام پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان اور گل جان نامی دو افراد ھلاک جبکہ عظیم خان،محمد رسول،جنگو

،عزیزخان اور رحیم خان زخمی ہوگئے  جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے مزید علا ج و معالجے کے لئے پنجاب منتقل کر دیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

شال کے علاقے جناح ٹاﺅن میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ۔ فائرنگ سے دو افراد نعمان اور عمر  موقع پر ھلاک جبکہ تین افراد  زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔   واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

دریں اثناء خضدار میں زاوہ موڑ کاٹتے ہوئے دو مزدا گاڑی الٹ گئے۔ جس میں موجود دونوں ڈرائیورز زخمی ہو گئے، جبکہ گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ڈرائیوروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post