گوادر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ شہید زاہد آسکانی کو بلوچ قوم میں علم کا چراغ روشن کرنے کے پاداش میں شہید کیا گیا۔ وہ بلوچ نوجوانوں کو شعور اور سچائی کا درس دیتا تھا اور معاشرے میں اپنی قومی کردار ادا کرنا سکھاتا تھا۔
شہید زاہد آسکانی کو چار دسمبر 2014 کو بلوچستان کے شہر گوادر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ وہ ایک علم دوست و روشن فکر استاد تھے ،جس کی وجہ سے گوادر شہر میں تعلیمی ماحول پیدا ہوا۔
ترجمان نے انہیں نوئیں شہادت کے سال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا یےکہ ان کی یہ جدوجہد اور ہمت بلوچ قوم میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔