خضدار : سانحہ تربت ،بلوچ نسل کشی“ کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء کو خضدار فیروز آباد کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی تاہم لانگ مارچ شرکاء نے رکاوٹیں عبور کردی۔
لانگ مارچ کا اگلاء پڑاؤ خضدار شہر ہوگا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے استقبال کیلے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔
علاوہ ازیں اس سے قبل نال ”بلوچ نسل کشی“ کیخلاف لانگ مارچ کے شرکاء نے آج نال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ اس دوران موبائل نیٹورک جام کیے گئے تھے ۔
