حب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان پر بھی اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر تشدد خلاف ریلی نکالنے جلسہ اور روڈ بلاک کرنے پر ایف آئی آر درج



بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان اور دیگر طلباء پر ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔


 مذکورہ ایف آئی آربلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام حب چوکی میں 22 دسمبر کو احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حب پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔


ایف آئی آر میں مظاہرین کیخلاف بھوانی کے مقام پر روڑ بلاک کے دفعات شامل کیئے گئے ہیں۔


ایف آئی آر میں عارف بلوچ، عزت بلوچ ، ظفر مری اور دیگر کو نامزد جبکہ 350 سے 400 افراد کو شامل مقدمہ کیا گیا ہے۔


واضع رہے کہ حب چوکی میں احتجاج اسلام آباد کے بلوچ مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا تھا جس میں مظاہرین کو  پولیس نے تشددکا نشانہ بناکر گرفتار کیا  تھا۔مذکورہ واقعہ کے ردعمل میں پورے بلوچستان میں احتجاجی مظاہرہ ، شٹرڈائون و پہیہ جام ہڑتال ہوا تھا۔جبکہ کراچی اندرونی سندھ ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post