بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں خاران راسکوہ کے علاقہ مالدین میں نصب موبائل ٹاور کو اُڑانیکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے ساتھیوں نے خاران کے علاقے راسکوہ مالدین میں موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کرنے بعد اس کی مشینری کو آگ لگادی. اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.
ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کی کارروائیوں کو بیبرگ بلوچ کے نام سے قبول کیا جاہے گا کسی بھی دوسرے ترجمان کے نام سے قبول کیے جانے والے کارروائیوں کا ہماری تنظیم سے کوہی تعلق نہیں ہے۔
بیبرگ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی آزاد بلوچستان کے اعلیٰ قومی مقصد کے تحت مصروف عمل ہے اور اس واحد اور اعلیٰ ایجنڈے کو ہی تنظیم کی بنیادی اساس سمجھتی ہے.
انہوں نے کہا ہےکہ تنظیم کے سابقہ قیادت نے بلوچ قومی تحریک کے لیے بیش بہا قربانیاں دینے والے دیگر تنظیموں کے قائدین پر بے سروپا الزامات لگاہے جو کہ مکمل اور متفقہ تنظیمی بیانیہ اور پالیسی نہیں تھی ۔ سابقہ قیادت کی ریاست کے سامنے سرنگوں ہونے کے عمل نے یہ بات ثابت بھی کر دی کہ الزامات لگانیکا وہ بیان ایک فرد کا بیان تھا نہ کہ تنظیم کا.
بیبرگ بلوچ نے مزید کہا ہےکہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی بلوچ قومی تحریک کے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کو تحریک کا اہم جزو سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ تمام تنظیمیں جو آزاد وطن کے لیے دشمن سے برسرپیکار ہیں ان کے کردار اور اہمیت سے کوئی بھی ذی شعور آزادی پسند بلوچ انکار نہیں کر سکتا.
بیبرگ بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی اپنی آزادانہ وجود کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ قومی جدوجہد میں شامل دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی.