کوہلو بلوچستان ضلع کوہلو میں بی آر ایس پی کی جانب سے تین روزا تربیتی پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں انیس ملیریا فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ جبکہ تربیتی پروگرام کی نگرانی شال سے آئے ہوئے سمی بڑیچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب اللہ خان زرکون، ڈسٹرکٹ لوجیکل آفیسر ڈاکٹر شفیع مری، ڈاکٹر مراد خان اور ڈسٹرکٹ میل آفیسر غلام محمد مری نے کی اور نئے آنے والے سال کے لیے ملیریا فوکل پرسنز کو گائیڈ لائن کرکے تربیت دی گئی۔
اس موقعے پر بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب اللہ خان زرکون کا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملیریا ایک جان لیوا مرض ہے۔ مگر بی آر ایس پی ملیریا جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے مختلف اور دور دراز علاقوں میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ملیریا کی روک تھام کے لیے عوام مفت ملیریا کی ادویات اور ملیریا کی تشخیص کے لیے کیٹس دئیے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حبیب اللہ خان زرکون کا مزید کہا کہ بی آر ایس پی کوہلو عوام کو مفت ملیریا کی ادویات کی فراہمی کے لیے موثر اور علمی اقدامات کر رہی ہے ،کیونکہ صحت مند معاشرہ صحت مند انسان ہماری اولین ترجیح ہے۔ جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، آخر میں تربیتی یافتہ ملیریا فوکل پرسنز کو اسناد بھی تقسیم کیے گئے.