اسلام آباد : لواحقین لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے طاقت کا بے جا استعمال۔ پولیس نے لانگ مارچ میں شریک خواتین اور بچوں کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے بسوں میں بند کردیا۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ سادہ لباس مردوں نے G-7 خواتین پولیس اسٹیشن کی لائٹس بند کر دیں اور اندھیرے میں زخمی بلوچ خواتین اور بچوں کو گھسیٹتے ہوئے بسوں میں ڈال کر ان کو زبردستی بلوچستان واپس بھیجا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویوز میں خواتین کے رونے اور چیخنے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں سینئر صحافی حامد میر نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے دوپہر کو ہائی کورٹ میں کہا سب خواتین کو رہا کر دیا ہے، لیکن ان خواتین کو آج رات زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر کوئٹہ لیجایا جا رہا ہے وفاقی وزرا سے بھی غلط پریس کانفرنس کرائی گئی۔