کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس ) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں کو فیڈریشن آف پاکستان میں ماورائے عدالت قتل/اغواء، تشدد اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک "ٹروتھ کمیشن” کی تشکیل پر اتفاق کرنا چاہیے، اگر فریقین متفق ہوں تو شریعت کے مطابق مصالحت کی جائے، بزرگ بلوچ خواتین، بچوں اور مرد/خواتین سیاسی کارکنوں کے خلاف ریاستی مظالم قابل مذمت ہیں، سپریم کورٹ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے وفاقی دارالحکومت تک لانگ مارچ کے دوران پرامن احتجاج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیادتیوں کا نوٹس لے۔