اسلام آباد میں لواحقین لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی کیلئے منگچر جوہان کراس پر خواتین کا احتجاج



منگچر لاپتہ افراد کے لواحقین کے تربت سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج و گرفتاریوں کے خلاف منگچر کی مقام پر عورتوں نے احتجاج کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔9گھنٹوں کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔


احتجاجی مظاہرے  کی وجہ سے شال  کراچی قومی شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، شدید سردی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے احتجاج کے دوران مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ یکجہتی کارواں پر امن ریلی کے شرکا پر اسلام آباد پولیس نےلاٹھی جارج کیا اورپرتشدد  کاروائی کے بعد انہیں گرفتار کیا گیالہٰذا انہیں جلد رہا کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے دیا جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post