دالبندین پوستی کاریز کی رہائشی مرحوم لعل خان کی بیوہ ساجدہ بادینی اپنے رشتے داروں کے مظالم سےتنگ آکر فریاد کرنے پریس کلب دالبندین پہنچ گئی ، اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی کہ کافی عرصہ ہوچکا ہے کہ ان کا شوہر لعل خان فوت ہوچکا ہے ۔ مگر اب شوہر کے دوسرے بھائی جو کہ ہمسایہ ملک ایران میں مقیم ہیں آئے روز انھیں قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ میرے 9 بچے ہیں جن میں 5 بچیاں اور 4 بچے ہیں مرحوم شوہر کے بھائی میرے بچوں کو اغوا کرکے زوربردستی ایران لے جانا چاہتے ہیں۔ ساجدہ بادینی نے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی ان بچوں کےلئے وقف کر دی ہے اب وہ انھیں کیسے ظالموں کے ہاتھوں میں کسی دوسرے ملک منتقل کر دیں۔ جب انہوں نے اس عمل کی مخالفت کی تو مرحوم شوہر کے ظالم بھائیوں نے انھیں اور ان کے بچوں کو اغوا اور قتل کی دھمکیاں دی ہیں، جس سے اب اور ان کے بچے غیر محفوظ ہیں چھوٹے بچے اب اسی خوف سے اسکول اور مدرسہ تک نہیں جاسکتے اس لئے ضلعی انتظامیہ چاغی قبائلی معتبرین علما کرام سے دست بستہ اپیل ہے کہ ایران میں مقیم ان کے مرحوم شوہر کے بھائیوں کے مظالم سے انھیں اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کر دیا جائے ،بصورت دیگر وہ پریس کلب دالبندین کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گی ۔