لاپتہ افراد ماورائے عدالت قتل کیخلاف لانگ مارچ کا منگچر میں استقبال، ریلی کے بعد دھرنا



قلات لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف جاری تحریک کے 19 ویں دن تاریخ ساز لانگ مارچ تربت تا شال منگچر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جاری  بیان میں کہا  ہے کہ لانگ مارچ بلوچستان کے جن جن علاقوں سے  گزر رہا ہے وہاں سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ مارچ سے جڑ کر ظلم کے خلاف تحریک کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ 

اس طرح  لانگ مارچ کے ذریعے بلوچستان کے ہر دوسرے علاقے سے ہزاروں لوگوں نے پیغام دیا ہے کہ بلوچ نسل کشی و قتل عام کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے اور اس جبر اور ناانصافیوں کے خلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کرینگے۔

 انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں اس وقت شدید انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post