ڈی آئی خان لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کے خلاف تربت تا اسلام آباد مارچ گزشتہ شب ڈیرہ غازی خان پہنچا ۔ آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ افرد کے لواحقین کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ہزاروں لوگ نے شرکت کی۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری اس ظلم کیخلاف مکران، جھالاوان، ساراوان، کوہستان، کوہِ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان کے غیور بلوچ آج ایک آواز بن چکے ہیں اور بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔
