ڈھاڈر کیچ مختلف مسلح حملوں میں 2 افراد ھلاک2 زخمی
بولان ڈھاڈر بوائز کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا پولیس کے مطابق جھل مگسی کے رہائشی نوجوان محمد اسحاق مگسی کو نامعلوم مسلح افراد نے ڈھاڈر بوائز کالج کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر ڈھاڈر سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ۔
قتل کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکے مسلح افراد نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے ملحق سرحدی علاقے عبدوئی بارڈر پر مسلح جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدوی بارڈر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 3 مزدوروں میں سے جاوید ولد امداد ساکن سندھ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
