بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فوج نے تین افراد جبری لاپتہ کردیئے جبکہ پسنی سے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے سیوا ولد کلیری بگٹی ، بازو ولد رحمت بگٹی، سندر ولد رحمت بگٹی کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے رائیس توخ سے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
رواں ہفتے پاکستانی فورسز نے بازو ولد مہران بگٹی، نظر علی ولد بژیر بگٹی، نوراللہ ولد سیدھان بگٹی، علی جان ولد توشو بگٹی، غلام مصطفی ولد مہر علی بگٹی، میر احمد بگٹی اور نظر محمد بگٹی کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا تھا۔
دریں اثناء بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے رواں سال نومبر میں فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان ناصر دودا بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔
واضح رہے کہ دودا کے والد ناصر’ بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف لانگ مارچ میں شریک ہیں ۔