لانگ مارچ سوراب کی جانب روانہ ، جگہ جگہ رکاوٹی کھڑی کر کے قافلہ کا راستہ روکا جا رہا ہے ، بلوچ یکجہتی کمیٹی



خضدار  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ جبری لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف لانگ مارچ  تربت تا شال سوراب کی جانب روانہ ہو گیا ہے  ، مگر   سوراب کے مقام پر مزید کنٹینرز لگا کر راستہ مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ ایک پرامن مارچ سے خوفزدہ ہوکر ہر طرح ان کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ لانگ مارچ کے قافلہ میں شامل  شرکا  کا بھرپور ساتھ دیں۔ 


ترجمان کے مطابق  خضدار سے زاوہ چیک پوسٹ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کنٹینرز سمیت مختلف طریقوں سے لانگ مارچ کا راستہ بند کیا جا رہا ہے ۔

 جبکہ قافلے کے پیچھے اس وقت 10 سے زائد پولیس گاڑی لگائے گئے ہیں جو لانگ مارچ کے شرکا کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لانگ مارچ آگے نا جا سکیں۔ 


بلوچ یکجہتی کمیٹی کے  بیان مطابق زاوہ چیک پوسٹ سے کچھ آگے پولیس نے لانگ مارچ کا قافلہ روکا۔ سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرکے لانگ مارچ کے شرکاء کو آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم بلوچستان بھر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک پرامن لانگ مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔ تاکہ لانگ مارچ جس جس علاقہ سے گزر رہی ہو علاقائی لوگ شامل ہوتے جائیں اور پرامن  جبری گمشدگیوں و ماورائے عدالت قتل کیخلاف جاری لانگ مارچ کو کامیابی سے منزل پر پہنچا ئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post