قلات ایک شخص جبری لاپتہ،گوادر ، تربت ،مستونگ 5 افراد بازیاب ہوگئے




بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک شخص جبری لاپتہ جبکہ ضلع گوادر کیچ اور مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 5 افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قلات سے پاکستانی فورسز نے
عیدو ولد حیات خان سکنہ نرمک قلات کو منگچر کے مقام سے جبری لاپتہ کردیا ۔

گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دلجان، شاہ حسین اور یاسر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔ تینوں کو رات گئے سُربندن کے قریب چھوڑ دیا گیا۔

تربت سے ایک نوجوان صابر ولد عبدالحمید گزشتہ شب بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔ لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

علاوہ ازیں  مستونگ کے نواحی علاقہ سر نوزہ کانک سے 15 روز قبل لاپتہ ہونے والا نصیب اللہ بنگلزئی ولد عبدالکریم بنگلزئی بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post