خضدار کے تحصیل کرخ کے علاقے ونگو میں ایم 8 روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس کر ھلاک ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سندھ کی طرف سے آنے والی گاڑی پٹرول سے بھری گاڑی کے ساتھ ٹکراگئی جس سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ۔
بعد ازاں نعشیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیے گئے۔ ھلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔