چمن بارڈر پر پھنسے 4000 مال بردار گاڑیوں کا معاملہ، مشترکہ ٹرانسپورٹ الائنس کا ہنگامی اجلاس طلب



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب مینگل نے چمن بارڈر پر پھنسے 4000 گاڑیوں کے حوالے سے تمام مشترکہ ٹرانسپورٹ الائنس کا ہنگامی اجلاس کوئٹہ میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹر یونین کے عہدے دار شرکت کریں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میرنواب مینگل صاحب کو نوابزادہ میر لشکری رئیسانی اور سابق وزیر ہمایوں کرد نے باقاعدہ طلب کیا اور چمن میں لغڑی اتحاد کے جانب سے محصور کیئے گئے 4000 مزدا ٹرک کے مسئلے میں بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق کیا اور ہماری آواز کو حکام بالا اور قبائلی معتبرین تک پہنچایا اور یہ بھی فرمایا کہ جو کہ 72 گھنٹے والا ڈیڈلائن کے بعد آپ کا جو بھی لائحہ عمل ہوگا ہمارے بندے آپ کے ساتھ ہوں گے۔ چمن والا مسئلے کو نام نہاد اتحاد ایک قومی ایشو بنارہے ھیں اللہ نہ کرے کہ یہ مسلہ قومی نہ بن جائے اس لیئے ھم اس سے پہلے قومی مشران سے بھی رابطے میں ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی کوئی قومیت نہیں۔

بلوچ ،پٹھان،سندھی،پنجابی،سرائکی سب ایک ھیں اس لئے آگاہ کرتے چلوں کہ ھمارے مسئلہ کو سنجیدگی سے لی جائے ورنہ ڈیڈ لائن کے بعد دمادم مست قلندر ھوگا اور جھاں سے بھی ھمارا دل چاہے ھم روڈ بلاک کرینگے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post